لائف سٹائل

سعودی عرب سے دیر آئی خاتون نوجوان سمیت بازیاب

 

سعودی عرب سے دیر آئی ہوئی خاتون کو پاکستانی نوجوان سمیت بازیاب کر کے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ اسلام آباد اور لاڑکانہ پولیس نے لاڑکانہ شہر کے رحمت پور تھانہ کی حدود میں مشترکہ کارروائی کر کے ان دونوں کو بازیاب کیا۔

اسلام آباد کے مارگلہ تھانہ پولیس نے سعودی عرب سفارتکار بدر الحریبی کی مدعیت میں 18 اپریل کو ایف آئی آر درج کر کے سعودی خاتون حنان عبداللہ البشر کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمے میں پاکستانی شہری ملزم عبد الواحد شاہد خان پر سعودی خاتون کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 سے مبینہ اغوا کا الزام تھا جس پر پولیس نے کارروائی کر کے سعودی خاتون اور عبد الواحد شاہد خان کو رحمت پور تھانہ کی حدود سے بازیاب کرلیا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کا کہنا ہے کہ خاتون اور ملزم کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جا چکا ہے تاہم گرفتار خاتون اور ملزم کا کہنا ہے انہوں نے شادی کر لی ہے، ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ سعودی خاتون سے 30 ہزار ریال سے زائد کی رقم بھی برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق 37 سالہ سعودی خاتون سعودی عرب میں بینک میں آفیسر ہے اوردیرلوئر  کے 22 سالہ عبدالواحد  کے ساتھ اسکی دوستی ہے۔ سعودی خاتون دوستی کی خاطر پہلے بھی وزٹ کا ویزہ لگا کر دیرلویر آئی تھی۔

عبدالواحد کے والدین نے برا مناکر بیٹے کو واپس خاتون بھیجنے پر راضی کیا اور سعودی خاتون واپس سعودی عرب چلی گئی۔ اس دوران دونوں کا آپس میں مبینہ رابطہ بحال رہا اور سعودی خاتون  25 رمضان کو پھر اپنے دوست کے گھر دیرلویر آئی جسکے بعد دونوں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button