لائف سٹائل
کرم خرلاچی بارڈر چھ روز کے بعد کھل گیا
پاک افغان سرحد خرلاچی بارڈر چھ روز بعد تجارت اور آمدورفت کے لئے دوبارہ کھل گیا جس کے بعد افغان باڈر پر آمدورفت اور تجارت شروع ہوگئی۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ خرلاچی بارڈر پر افغانستان کے ساتھ تجارت اور آمدورفت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ پیر کے روز پاک افغان سرحد بوڑکی گاوں پر افغانستان سے ماٹر گولوں کے حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے کے باعث افغان سرحد بند ہو گیا تھا۔
آج دوبارہ خرلاچی بارڈر پر تجارت اور آمدورفت شروع ہو گئی۔ افغان باڈر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ دونوں جانب عمائدین اور سفارتی سطح پر کامیاب بات چیت کے بعد کیا گیا۔ افغان سرحد کی بندش سے جہاں عام لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہاں سامان سے لدھے گاڑیوں کے عملے کو بھی شدید مشکلات درپیش رہے۔