سیاست

نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

 

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو الیکشن کمیشن آزادکشمیرکے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین نے 2021 کے الیکشن کے دوران دائر کی تھی۔ 

واضح رہے بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی نامزدگی پر اسد قیصر، مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی ناخوش ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button