سیاست

آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کا اجلاس طلب

 

عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، علی محمد اور دیگر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں آئندہ وفاقی اور صوبائی حکومت بنانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

دوسری جانب ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار 99 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن 71 اور  پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔

اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، مسلم لیگ (ق) 3، استحکام پاکستان پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام اب تک 2، 2 نشستیں اور مجلس وحدت المسلمین ایک نشست حاصل کرچکی ہے۔

سندھ اسمبلی کی تمام 130 نشستوں کے نتائج سامنے آچکے ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی 84 نشستوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے جبکہ پنجاب میں مسلم لیگ ن حکومت بنانے سے چند قدم کی دوری پر ہے اور 131 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ 126 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی بھی 10 سیٹیں جتینے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی 113 میں سے 111 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس میں 90 نشستوں پر آزاد امیدوار قرار پائے ہیں جبکہ جے یو آئی 7، مسلم لیگ ن 5 اور جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی 4، 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

بلوچستان اسمبلی کی 51 میں سے 44 نشستوں کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 11 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے 9 اور جے یو آئی نے 8 سیٹیں جیت لی ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی 4 اور عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی 2، 2 نے بھی دو دو نشستیں جیت لیں، 5 آزاد امیدوار بھی کامیاب رہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button