جرائم

لوئر دیر میں بارودی مواد پھٹنے سے ایک بی ڈی یو اہلکار جاں بحق

 

لوئر دیر میں بی ڈی یو اہلکاران پر بارودی مواد پھٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ لوئردیر پولیس کی بم ڈسپوزبل ٹیم زولم دریائے پنچکوڑہ کے کنارے بارودی مواد ناکارہ بنا رہے تھے کہ اسی اثناء بارودی مواد پھٹ گیا۔

بارودی مواد کے دھماکے سے کانسٹیبل سبز علی جاں بحق ہوگیا اور ہیڈ کانسٹیبل اجمل شدید زخمی ہوا۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اہلکار کی ڈیڈ باڈی اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر ضیاءالدین احمد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ کا وزٹ کیا اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکار کا بہترین علاج معالجہ کیا جائے۔

بعد ازاں جاں بحق اہلکار سبز علی کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ پولیس لائن تیمرگرہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کمانڈنٹ دیر سکاؤٹس بریگیڈئیر ثناءاللہ ،185 ونگ کے کرنل سجاد،ڈپٹی کمشنر لوئر دیر واصل خان ،ڈی پی او لوئر دیر ضیاءالدین احمد،ایس پی انوسٹی گیشن ظہور احمد سمیت اعلی پولیس افسران و اہلکاروں موجود تھے۔ اس موقع پر جاں بحق اہلکار کے جسد خاکی کو لوئر دیر پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button