جرائم

نوشہرہ میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون انصاف کی منتظر

 

سیدندیم مشوانی
نوشہرہ میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی سنیلہ خان کو انصاف نہ مل سکا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ علاقے کے بااثر لوگ ان پر راضی نامے کے لیے دباو ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شدید مشکلات سے دوچار ہے انکو اور انکے بچوں کو تحفظ دیا جائے۔

یاد رہے کچھ روز قبل نوشہرہ کے علاقے جبی نظام پور میں 28 سالہ خاتون کو تین گھنٹوں تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق ملزمان نے متاثرہ خاتون سنیلہ خان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے ہوئے شدید تشدد بھی کیا اور متاثرہ خاتون کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر گلزار علی کے ملزمان کی بہن غزالہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جبکہ ملزمان نے غزالہ اور گلزار علی کو نازیبا حالت میں پکڑا تو اس کے بعد ملزمان کی متاثرہ خاتون سنیلہ خان کے شوہر گلزار علی کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا کہ گلزار علی اپنی بیوی کو ان کے پاس خود لائے گا وہ اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجتماعی زیادتی میں ملوث دو نامزد ملزمان نے محمد آصف ایڈیشن سیشن جج نوشہرہ کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے جبکہ دو ملزمان تاحال روپوش ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ کسی حکومتی یا غیرسرکاری تنظیم نے اس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ مقامی پولیس بھی خاموش تماشی بنی ہوئی ہے۔

کچھ روز قبل صوبائی نگران وزیر اطلاعات و نشریات میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ سے اس افسوس ناک واقعہ پر رابطہ کیا اور رپورٹ طلب کی تھی مگر اس کے بعد سے کسی اعلیٰ پولیس افیسر یا حکومتی نمائندے نے متاثرہ خانون سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی مشکلات مین اضافہ ہورہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button