بلاگزلائف سٹائل

شعیب ملک نے بچے کے مستقبل کے بارے میں بھی نہیں سوچا

 

رانی عندلیب

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر شیئر ہو گئی تو ان کے مداحوں سمیت پاکستانی اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو دھچکا لگا۔ دوسری طرف چند دن پہلے ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ شادی اور طلاق دونوں مشکل کام ہے اس لیے سوچ سمجھ کر اپنا فیصلہ خود کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور اس کے ساتھ لکھا تھا کہ جو اپ کے دل کا سکون خراب کرے اسے چھوڑ دو۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو یہ بھی کوئی نئی بات نہیں تھی کیونکہ سال پہلے بھی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی تھی چاہے اس میں صداقت تھی یا نہیں لیکن سوشل میڈیا پر اس کے خوب چرچے ہوتے تھے۔ تاہم ان پوسٹوں کو دیکھتے ہوئے یہ بھی تبصرے کیے جا رہے تھے کہ ان کی ازدواجی رشتے میں دوبارہ سے دراڑیں پیدا ہو گئی ہیں۔ شعیب ملک کی دوسری شادی سوشل میڈیا کے لیے بڑی خبر تھی۔

لیکن اگر عام حقیقی زندگی میں دیکھا جائے تو اس کا سب سے بڑا اور برا اثر ان کے بچے پر پڑے گا، کیونکہ شعیب ملک نے شادی کر کے اپنی زندگی دوبارہ نئے سرے سے شروع کر دی اس طرح ثانیہ مرزا بھی اج نہیں تو کل دوسری شادی کر لے گی اور نئے سرے سے اپنی زندگی کا اغاز کر لے گی۔ لیکن اس کا سب سے برا اثر اس کے بچے پر پڑے گا۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں ہی بہت بڑی سلیبرٹیز ہیں۔ ان کو سب سے پہلے سوچ سمجھ کر شادی کر لینی چاہیے تھی کیونکہ اس کا سب سے بڑا نقصان اس کے بیٹے کو ہوگا۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اگر ان دونوں نے علیحدگی ہی اختیار کرنی تھی تو پھر ان لوگوں نے بچے کو کیوں جنم دیا۔ اس کا مستقبل کیا ہوگا؟ اور اگر ثانیہ مرزا شادی نہیں کرتی تو کیا وہ ایک سنگل پیرنٹ کی حیثیت سے اپنے اس بچے کو پوری زندگی سپورٹ کرے گی۔ اس میں اس بچے کا کیا قصور یا پھر اگر دیکھا جائے تو والدین میں باپ ہی اکثر بے وفا ہوتا ہے۔  والد دوسری شادی کر کے اپنے بچوں کا مستقبل اسی طرح ہی خراب کر لیتے ہیں۔

اس حوالے سے ایک سوشل میڈیا صارف نے یہ لکھا ہے کہ کسی کے ساتھ طویل عرصے تک وفادار رہنا ایک ذاتی فیصلہ ہے لیکن کئی سال بعد اپنا ساتھی تبدیل کرنا ہمارے سماج میں قبول کرنا مشکل ہے۔
انسٹاگرام پر ایک انڈین صارف نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ حقیقت میں ثانیہ مرزا کے لیے دکھ کی بات ہے جنہوں نے شعیب ملک کے ساتھ شادی کرنے پر انڈیا میں اتنی نفرت کا سامنا کیا۔ لیکن اس کا جیون ساتھی ہی بے وفا نکلا۔
ایک صارف نے بہت ہی جذباتی انداز میں یہ لکھا ہے کہ ثانیہ مرزا نے پورے نظام اور پورے ملک سے لڑائی کی تاکہ وہ شعیب ملک سے شادی کر سکے۔ لیکن اب شعیب ملک نے ثنا جاوید سے شادی کیوں کی؟

کئی صارفین شعیب ملک سے خاصی ناراض دکھائی دے رہے ہیں انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ "سرفراز دھوکہ دے گا” ساتھ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اتنے سالوں بعد یہ والا فقرہ شعیب ملک پہ فٹ اتا ہے۔

اگرچہ بہت سارے لوگ اس نئے نویلے جوڑے کو یعنی شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر مبارکباد دے رہے ہیں تاہم بہت سارے لوگ شعیب ملک سے ناراض ہیں اور ثانیہ مرزا سے ہمدردی کر رہے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ شعیب ملک کی فیملی والوں نے بھی شعیب ملک کی اس شادی میں شرکت کرنے سے انکار کیا ہے اور وہ بھی ثانیہ مرزا سے ہمدردی کر رہے ہیں تاہم شعیب ملک نے ایکس پر تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ان کا بھائی نظر آرہا ہے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور اس شادی کا پاکستان اور انڈیا میں بہت چرچہ ہوا تھا۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک شادی کے بعد دبئی میں رہائش پذیر تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button