مردان میں فائرنگ، تین بھائی لگ کر جاں بحق
مردان کے علاقے رستم میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں تین بھائی جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے میتوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا۔
پولیس تھانہ چورہ کے عملے کے مطابق سلیمان ولد شاہ زمین سکنہ سوات حال سپین کئی جبگئی رستم نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا ملزمان اکبر زیب وغیرہ کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا ہے۔ آج بروز جمعہ دوبی اڈہ میں میں میرے والد شازمین اور چچا روزی خان اور شاہ زمین کا ملزمان اکبر زیب وغیرہ کے ساتھ آمنا سامنا ہوا جس کے دوران زبانی تکرار ہوئی۔
اس دوران ملزمان نے طیش میں آکر میرے والد اور چچا پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں لگ کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک راہ گیر فضل ہادی ولد عبدالوہاب سکنہ ملا گوری شدید زخمی ہوگئے۔
ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ریسکیو عملے نے جاں بحق اور زخمی افراد کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال مردان پہنچادیا گیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔