جرائم

پشاور میں خواجہ سرا قتل

 

آفتاب مہمند

پشاور میں نامعلوم افراد نے ایک خواجہ سرا کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ کالج چوک فقیر اباد کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خواجہ سراء کو قتل کردیا۔

مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردیا۔ ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کے مطابق لاش کے پاس کسی بھی قسم کی شناختی دستاویزات نہیں ہیں۔ اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے اردگرد لگے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ٹرانسجنڈر کمیونٹی کی صوبائی صدر آرزو نے ٹی این این کو بتایا کہ خواجہ سرا کا نام عبیدے تھا جوکہ ایک افغان باشندہ تھا۔ وہ پشاور کے پتنگ چوک میں رہتا تھا۔ آج نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے۔

ٹرانسجنڈر کمیونٹی اس واقع کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انکا مطالبہ ہے کہ واقعہ کی صاف و شفاف تحقیقات کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا غیر محفوظ ہیں۔ حکومت فوری طور پر خواجہ سراؤں کی تحفظ کو یقینی بنانے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button