صحت

اتمانزئی جرگے نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے والے پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ لگانے کا اعلان کردیا

 

مزمل داوڑ

شمالی وزیرستان میں اتمانزئی جرگہ نے مطالبات نہ ماننے تک پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ اتمانزئی جرگے کے ترجمان مفتی بیت اللہ نے اس حوالے سے بتایا کہ سارے وزیرستان میں پولیو پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اگر کسی نے پولیو مہم بائیکاٹ کی حلاف ورزی کی تو اس پر 5 لاکھ روپے جرمانہ لگایا جائے گا۔

ترجمان بیت اللہ نے کہا کہ پلان 1 میں پولیو مہم بائیکاٹ کے علاوہ مین میران شاہ بنوں شاہراہ کو بھی ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ روڈ بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں کھڑی ہوگئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اتمانزئی قومی اتحاد کی 30 رکنی کور کمیٹی نے انتظامیہ کو اپنے مطالبات کا ڈرافٹ پیش کیا ہے جس میں امن و امان قائم رکھنا ، علاقے میں قدرتی ذخائر کی منصفانہ تقسیم ، لاپتہ افراد کی حوالگی اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما قدیر داوڑ نے ٹی این این کو بتایا کہ پولیو مہم پر پابندی عائد کرنے سے مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھ سکتے ہیں۔ اس طرح کی پابندیوں سے تاحال کوئی مسئلہ حل ہوتے نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ اتمانزئی کے مطالبات مان کرکے بچوں کا مستقبل بربادی سے بچائے کیونکہ پولیو ایک بیماری ہے جس سے بچے ساری عمر کے لیے معذور ہوجاتے ہیں۔

یاد رہے شمالی وزیرستان میں چار مہینوں سے اتمانزئی قومی لشکر کا بد امنی کے خلاف احتجاجوں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب انہوں نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان بھی کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button