جرائم

نوشہرہ میں قتل کئے گئے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

 

نوشہرہ میں قتل کئے گئے پولیس اہلکار فواد کی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود ، ایس پی انویسٹی گیشن عالمزیب خان، سماجی شخصیات،پولیس افسران اور کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی۔

یاد رہے گزشتہ شب نوشہرہ دارالعلوم حقانیہ آکوڑہ خٹک کے قریب فائرنگ سے ابابیل اسکواڈ کا اہلکار فواد زخمی ہوگیا تھا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کے مطابق نوشہرہ میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑا سرچ اپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button