جرائم
مشہور گلوکار فیاض خان خیشگی کو مردان جیل سے رہا کردیا گیا
سید ندیم مشوانی
نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے پشتو زبان کے معروف گلوکار فیاض خان خیشگی کی قتل کے مقدمے میں ضمانت منظور ہوگئی۔ ضمانت منظور کے بعد فیاض خان خیشگی کو سینٹرل جیل مردان سے رہا کردیا گیا۔
بعدالت محمد آصف ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایک لاکھ روپے پر نامور پشتو گلوکار فیاض خان خیشیگی کی ضمانت منظور کرلی۔
استغاثہ کے مطابق گلوکار فیاض خان خیشگی پر مقامی فنکار بخت آیاز خان کے قتل کی دعویداری تھی۔ مقتول بخت آیاز کو 18 فروری 2023 کو تھانہ نوشہرہ کلاں کی حدود خیشگی میں قتل کیا گیا تھا۔
مقتول کے بھائی نے گلوکار فیاض خان خیشگی اور ان کے بھائی پر انکے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ فیاض خان خیشگی کو 2 نومبر کو نوشہرہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔