سیاست

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان وفات پاگئے

 

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعظم خان وفات پاگئے۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی اعظم خان نجی ہسپتال میں وفات پاگئے۔ وزیر اعلی کو گزشتہ شب بیماری کے باعث نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

نگران وزیر اعلی کچھ دیر قبل آئی ایس یو میں زندگی کی بازی ہارگئے۔ انکی نماز جنازہ انکے آبائی ضلع چارسدہ کے علاقہ پڑانگ میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ آج ہفتے کو 3 بجکر 30 منٹ پر پڑانگ قبرستان چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔

طبی عملے کے مطابق اعظم خان کو مختلف قسم کی بیماریوں کا سامنا تھا، انہیں بخار اور ڈائریا کی شکایت تھی جس کے باعث انہوں نے گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

اعظم خان نے 21 جنوری 2023ء کو خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔ قبل ازیں اعظم خان نے ستمبر 1990ء سے جولائی 1993ء تک چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے فرائض سر انجام دیے۔ انہوں نے 24 اکتوبر 2007ء سے یکم اپریل 2008ء تک بطور وزیر خزانہ خیبرپختونخوا خدمات سر انجام دیں۔

اعظم خان جنوری 1997ء سے 6 جون 2007ء تک یو این ڈی پی کے پروگرام تخفیف غربت کے ایڈوائزر بھی رہے جبکہ وہ 2018ء کے نگران سیٹ اپ میں وفاقی وزیر داخلہ بھی تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button