لائف سٹائل

نوشہرہ کیمپ میں پیدا ہونے والے افغان بچے کا نام والد نے وطن روان خان کیوں رکھا؟

 

سید ندیم مشوانی

نوشہرہ اضاخیل افغان مہاجرین انخلاء کیمپ میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس نام والدین نے وطن روان خان رکھ دیا۔ 41 سالہ ہجرت علی نے ٹی این این کو بتایا کہ وہ پنجاب سے افغانستان رضاکارانہ طور پر اپنی فیملی کے ساتھ منتقل ہورہا تھا کہ نوشہرہ اضاخیل ولنٹیئر رفیوجیز سنٹر سے ٹوکن لینے کے دوران اس کی بیوی مسماۃ جنت کی طبعیت خراب ہوگئی۔

ہجرت علی کے مطابق ٹرک کو اضاخیل میں چھوڑ کر بچوں اور گھر والی کو پشاورلے گیا۔ نجی ہسپتال میں انکے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہجرت علی نے ٹی این این سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب انکے والدین 41 سال قبل افغانستان سے ہجرت کرکے پاکستان آئے تو پشاور میں انکی پیدایش ہوئی جس پر انکے والد نے انکا نام ہجرت علی رکھا۔

اب جب وہ واپس اپنے وطن آفغانستان جارہے ہیں تو اللہ تعالی نے انکو کو بیٹے کی نعمت سے نوازا جس کا نام انہوں نے وطن روان خان رکھا دیا ہے۔ ہجرت علی کے مطابق ان کو پاکستان نے اور پاکستانیوں نے بہت محبت دی۔ بہت سی یادیں انکے دلوں میں محفوظ ہیں جن کو وہ فراموش نہیں کرسکتے۔

خیال رہے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت یکم نومبر کو ختم ہوچکی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو ضلع خیبر لنڈیکوتل انٹری پوائنٹ کیمپ میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد طورخم بارڈر کے راستے افغانستان جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button