لائف سٹائل

بی آر ٹی سروس کو روانی کے ساتھ چلانے کے لئے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص

 

ٹرانس پشاور نے بی آر ٹی آپریشنز کیلئے ایک ارب روپے کی فنڈنگ حاصل کرلی۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بی آر ٹی سروس کو روانی کے ساتھ چلانے کے لئے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کردیا گیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بجٹ نومبر 2023 تا فروری 2024 کے لیے پشاور بی آر ٹی سروس کے آپریشنز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے سروس بند یا محدود ہونے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ اور ہاوسنگ ظفراللہ خان کے مطابق زو پشاور اس وقت روزانہ 3 لاکھ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کر رہا ہے۔

کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا محدود عرصے کی بندش بھی پشاور کے رہائشیوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فنانس منسٹری نے بروقت فنڈز کی ادایئگی کو یقینی بنایا۔ نگران حکومت پشاور کے عوام کو اعلیٰ معیار کی سفری سہولت کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button