لائف سٹائل

پاکستان سے غیرقانونی مقیم ایک لاکھ 40 ہزار 322 افراد اپنے ممالک واپس جاچکے ہیں۔ وزارت داخلہ

 

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے غیرقانونی مقیم ایک لاکھ 40 ہزار 322 افراد اپنے ممالک واپس جاچکے ہیں اور یہ تمام افراد رضا کارانہ طور پر اپنے ملک واپس گئے۔

وزارت داخلہ نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلا سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری اور ملک بدری کاعمل شروع ہوچکا ہے اور غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی رضاکارانہ واپسی بھی جاری رہے گی۔

خیال رہے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت آج یکم نومبر کو ختم ہوچکی ہے۔

ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد آج یکم نومبر سے پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کے خاندانوں کا ضلع خیبر لنڈیکوتل حمزہ بابا مزار کے ساتھ قائم انٹری پوائنٹ کیمپ میں رجسٹریشن جاری ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو ضلع خیبر لنڈیکوتل انٹری پوائنٹ کیمپ میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد طورخم بارڈر کے راستے افغانستان جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں تقریباً 17 لاکھ 30 ہزار افغان شہریوں کے پاس قانون رہائشی دستاویزات نہیں جبکہ 8 لاکھ 80 ہزار مہاجرین کو قانونی حیثیت فراہم نہیں کی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button