خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کیلئے دو ارب روپے جاری
خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کیلئے دو ارب روپے جاری کردیئے۔ مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کے مطابق صحت کارڈ سروس دوبارہ بحال ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سروس میں مزید اصلاحات اور انتظامی کوتاہیاں دور کریں گے۔
وزیر اعلیٰ اعظم خان کی خصوصی ہدایت پر فنڈز جاری ہوا۔ مشیر صحت کا کہنا تھا کہ ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں غیر ضروری ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کردی۔ ایم ٹی آئیز ہاسپٹلز مریضوں کے علاج پر توجہ دیں۔
خیال رہے دو روز قبل خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پرعلاج روک دیا گیا تھا۔ سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی پینل نے ہسپتالوں کو صحت کارڈ پر نئے داخلے نہ کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔
محکمہ صحت ذرائع کے مطابق صوبے میں مالی بحران کی وجہ سے عارضی طور پر فیصلہ کرنا پڑا، سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم نے کہا ہے کہ سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ساتھ بات چیت جاری ہے، محکمہ فنانس جلد 2 ارب روپے جاری کر دے گا اور اب فنڈ جاری ہونے کے بعد علاج بحال کردیا گیا ہے۔