صحت

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں صحت کارڈ پر مفت علاج بند

پشاور کے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت ختم کردی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال کے پاس مفت علاج کے لئے فنڈز نہیں ہیں۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صحت سہولت کارڈ پر داخلے اور دیگر سہولیات بند ہیں، سہولیات کی بندش کا فیصلہ بی او جی میٹنگ میں کیا گیا، ایمرجنسی کے علاؤہ تمام مریض دوائیاں خود خرید کے لائیں گے۔

ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم نے کہا ہے کہ اسپتال میں صحت کارڈ پر مریضوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، مفت علاج کی فراہمی پر دو ارب روپے خرچ کئے ہیں اور اسٹیٹ لائف نے ایل آر ایچ کے دو ارب روپے ادا کرنے ہیں، اب اسپتال کے پاس مفت علاج کے لئے فنڈز نہیں ہیں۔

ترجمان محمد عاصم کا کہنا تھا کہ دوائیاں فراہم کرنے والی کمپنیوں کا بقایاجات کی ادائیگی تک مزید دوائیوں کی فراہمی سے بھی معذرت کی ہے، اسٹیٹ لائف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں فلحال فنڈز جاری نہیں کئے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button