لائف سٹائل
دیر: باپ بیٹے کی ایک ساتھ شادیاں عوام کی توجہ کا مرکز بن گئیں
لوئر دیر کے علاقہ جندول گنڈیرے میں باپ بیٹے کی ایک ساتھ انوکھی شادیاں عوام کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
مذکورہ گاوں کے مولانا محمد یونس نے مبینہ طور پر اپنی پہلی بیوی کی رضامندی سے دوسری شادی کی جبکہ والد کے ساتھ ان کے سیکنڈ ائیر کے طالب علم بیٹے محمد الیاس کی بھی شادی کردی گئی۔
اس حوالے سے دوسری شادی کرنے والے مولانا محمد یونس نے کہا کہ دوسری شادی کرنا اور بیٹے کے ساتھ ایک ساتھ شادی کرنا کوئی معیوب بات نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس نے پہلی بیوی کی باہمی رضام مندی سے دوسری شادی کرلی جبکہ باپ بیٹے کی شادیوں میں مساوات قائم کی گئی اور ساس، بہو دلہنوں کے لئے ساڑے چھ، چھ تولہ سونا حق مہررکھا گیا ہے۔ ادھر باپ، بیٹے نے ایک ساتھ لوگوں سے شادی خانہ آبادی کی مبارک بادیں وصول کئے۔