جرائم

ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، میجر اور حوالدار جاں بحق

 

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے میجراور حوالدار جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ پانے والے 31 سالہ میجر علی رضا کا تعلق سرگودھا سے تھا، شہید میجر علی رضا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی قیادت کر رہے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے حوالدار نثار احمد نے بھی جام شہادت نوش کیا، 38 سالہ شہید حوالدار نثار احمد کا تعلق وہاڑی سے تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button