جرائم

پشاور: ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

پشاور میں ڈائریکٹر امتحانات پبلک سروس کمیشن ارشد خان کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، قتل میں محکمے کا اپنا ملازم بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن پشاور کاشف آفتاب عباسی کے مطابق سرکاری افسر کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور قتل میں محکمے کا اپنا ملازم بھی ملوث نکلا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے اپنے مقاصد کیلئے واردات کی کیوںکہ ملزمان کے مقاصد کے حصول میں ارشد خان رکاوٹ تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ واقعے میں مزید تفتیش جاری ہے، کچھ لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے اور موبائل ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ارشد خان پبلک سروس کمیشن میں ڈائریکٹر امتحانات تعینات تھے، انہیں 24 جون کو تھانہ شاہ پور کے حدود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے، جبکہ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اور جائے وقوع سے دو عدد 30 بور پستول کے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کر لیے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button