خیبرپختونخوا: نگران کابینہ اراکین کے قلمدانوں میں ردوبدل
خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ اراکین کے قلمدانوں میں ردوبدل کر دیا گیا۔ انجینئر احمد جان، عامر ندیم درانی، ڈاکٹر سرفرازعلی شاہ اور ظفراللہ خان کے محکمے تبدیل کئے گئے ہیں۔
جاری اعلامیہ کے مطابق سید عامرعبداللہ کو قبائلی امور کے ساتھ انڈسٹری، کامرس اور فنی تعلیم کے محکمے دئیے گئے۔ انجینئر احمد جان سے منرل ڈیولپمنٹ اور توانائی کا وازرت واپس لے کر کمیونیکیشن اینڈ ورک اور آبپاشی کے محکمے تفویض کردیئے گئے۔ انجینئر عامر ندیم درانی سے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ, انڈسٹری کامرس اور فنی تعلیم کا قلمدان واپس لے کر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور لوکل گورنمنٹ الیکشن اینڈ رورل ڈویلپمنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی۔
اسی طرح ڈاکٹر سرفرازعلی شاہ سے کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی وزارتیں واپس لیکر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ساتھ توانائی اورمنرل ڈیولپمنٹ کے قلمدان حوالہ کردیے گئے۔ اسی طرح ظفراللہ خان سے آبپاشی کا قلمدان واپس لیکر ہاوسنگ ، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے قلمدان تفویض کئے گئے۔