سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
سابق وزیراعظم پاکستان و قائد پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔
لندن میں ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ ہوا، جس کے بعد تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن پہنچ رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا اہم بیان
معمار پاکستان اور رہبر عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے
محسن عوام محمد نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا انشاءاللہ— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 12, 2023
واضح رہے کہ نواز شریف سنہ 2019 میں علاج کی غرض سے عدالت سے باقاعدہ اجازت لے کر برطانیہ گئے تھے۔ نواز شریف کو پانامہ پیپر ریفرنس میں عدالت سے سزا ہوئی ہے۔ ن لیگ کی قیادت کا موقف ہے کہ سابق وزیراعظم وطن واپس آ کر قانون کا سامنا کریں گے۔