لائف سٹائل

طورخم بارڈر پر آمدورفت کی بحالی وفاقی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے: ایف سی حکام

 

طورخم سرحدی گزرگاہ کشیدگی کے حوالے سے پاک افغان وفود کا اجلاس ختم ہوگیا۔ ایف سی حکام کے مطابق دونوں ممالک کے وفود کا اجلاس ایف سی کانفرنس روم میں منعقدہوا جو دو گھنٹوں تک جاری رہا۔

ایف سی حکام کا کہنا تھا کہ بارڈر پر آمدورفت کی بحالی وفاقی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔ ایف سی حکام کے مطابق طورخم بارڈر پر ہر قسم آمدورفت کی جلد بحالی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز پاک افغان طورخم بارڈر پر سرحدی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں حکام کے مطابق 2 افراد مارے گئے تھے جن میں ایک افغان ڈرائیور اور ایک اہلکار شامل تھے۔

حکام کے مطابق افغان فورسز بارڈر پر چیک پوسٹ تعمیر کرنا چاہتے تھے جس پر پاکستانی فورسز نے انہیں منع کیا تھا جس کے بعد دونوں فورسز کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد حکام کی جانب سے طورخم بارڈر کو ہر قسم تجارتی سرگرمیوں اور آمد ورفت کے لیے بند کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button