تعلیم

خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران نقل کرنے والے درجنوں طلبہ و طالبات گرفتار

 

سیکرٹری اعلی تعلیم انیلا محفوظ درانی نے خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے چیٹنگ کرنے والے درجنوں طلبہ و طالبات کو گرفتار کرلیا۔

سیکرٹری تعلیم کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کے ذریعے طلبہ طالبات کو ٹیسٹ حل کرانے میں مدد کرے گا۔

یہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس صوبے کے مختلف ہالوں میں بیٹھے طلبہ نے خفیہ طور پر کانوں میں لگاکر پرچہ آوٹ کرانا تھا۔ بلیوٹوتھ ڈیوائس کے زریعے پرچہ آوٹ اور حل کرانے کے لاکھوں روپے طلبہ سے بٹھورے گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایٹا کے اعلی حُکام کو اس بابت متنبیہ کیا۔

سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ ہدایات ملتے ہی ایٹا سٹاف نے صوبے کے تمام ہالوں پر انٹری کے وقت خصوصی چیک بڑھادیا۔ خصوصی چیک کے دوران عملے نے اپنے فون کا بلیوٹوتھ آن کرکے بلیوٹوتھ ڈیوائسز کا سُراغ لگایا۔

اس دوران درجنوں طلبہ و طالبات کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے حوالہ پولیس کیا گیا۔ ملوث طلبہ و طالبات کیخلاف ان فئیر مینز کا پرچہ کاٹا گیا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 46 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات آج ٹیسٹ دے رہے ہیں۔ کُل 44 سنٹرز ہیں جن میں 22 امتحانی سنٹرز پشاور میں ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button