جرائم

شمالی وزیرستان میں مشتعل افراد کا ‘قاتل’ کے گھر کو جلانے کی کوشش

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں قتل کیس کے ملزم کے گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔

شمالی وزیرستان میں قبائلی جرگے نے لشکر تشکیل دے کر قاتل کا گھر گرانے کا اعلان کیا تھا، ڈنڈا بردار لشکر نے گھر پر دھاوا بول کر آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔

اس حوالے سے ڈی پی او شمالی وزیرستان نے واقعے کی رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنز خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم عبداللہ نے بھائی اور بھابھی کو رقم کے تنازع پر قتل کیا تھا۔

ڈی پی او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف 2 ستمبر کو تھانہ میر علی میں ایف آئی آر درج کی گئی اور جرگے نے عابداللہ کے گھر کو 3 ستمبر کو گرانے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق ہجوم نے ملزم عابداللہ کے گھر پر دھاوا بول کر گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کو گرانے سے روک دیا، پولیس نے مذاکرات کیے جس کے بعد ہجوم نے علامتی طور پر گھر کی چھت پر 2 ٹائرز جلائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button