پشاور میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق
پشاور میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب تھانہ خزانہ پولیس علاقے میں گشت پر موجود تھی کہ علاقہ سیوان روڈ پر موٹر سائیکل پر تین مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا۔
موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ پولیس ٹیم نے مشکوک افراد کی گرفتاری کی خاطر ان کا تعاقب شروع کیا جس کے دوران ایک کلو میٹر کے فاصلہ کے بعد دوبارہ ان کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
کراس فائرنگ سے دو نامعلوم افراد جاں بحق ہیوگئے جبکہ انکا ایک ساتھ زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جبکہ زخمی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مشکوک افراد سے تین عدد پستول، تین عدد موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریش کیساتھ ساتھ ناکہ بندیوں پر بھی سخت چیکنگ جاری ہے۔
خیال رہے اس سے قبل جولائی میں بھی پشاور میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔