لائف سٹائل

ڈنمارک کا قرآن کی بے حرمتی پر پابندی کیلئے قانون سازی کا اعلان

ڈنمارک کی حکومت نے قرآن مجید سمیت آسمانی کتابوں کی بے حرمتی پر پابندی عائد کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اہم مذہبی اہمیت کی چیزوں سے نامناسب سلوک پر پابندی کا بل پیش کریں گے، جس کا مقصد خاص طور پرعوامی مقامات پر مذہبی چیزوں کی بے حرمتی روکنا ہے۔

وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ کا مزید کہنا تھا کہ جو بل پیش کیا جانا ہے وہ اہم مذہبی اہمیت کی چیزوں کے ساتھ نامناسب سلوک پر پابندی لگائے گا۔ قانون سازی بنیادی طور پر عوامی مقامات پر کی جانے والی جلانے اور دیگر بے حرمتی سے متعلق ہے۔ اس طرح یہ بل ایسے عمل کو قابل سزا بنا دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی توہین آمیز فعل اور ڈنمارک کے مفادات کے خلاف تھا۔ کچھ افراد کی پرتشدد، ردعمل بھڑکانے کی کوششوں کو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں دیکھ سکتے تھے۔ آسمانی کتب کی بے حرمتی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ اور 2 سال قید کا سامنا کرنا ہوگا۔

یہ اقدام ایسے متعدد واقعات کے بعد مسلم ممالک میں غصے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button