سیاست

خیبر پختونخوا میں سابق نگران وزراء کے پاس سرکاری گاڑیوں کا انکشاف

ذیشان کاکاخیل

خیبر پختونخوا میں سابق نگران وزراء کے پاس سرکاری لگژری گاڑیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی سابقہ نگران کابینہ کے کئی ممبران فارغ ہونے کے ایک ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی سرکاری گاڑیوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ دستاویز کے مطابق اس وقت نہ صرف سابق وزیر ایکسائز منظور آفریدی کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں ہیں بلکہ دیگر وزراء نے بھی تاحال سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کی ہے۔

دستاویز کے مطابق سابق نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کے پاس دو الگ الگ محکموں کے 13 گاڑیاں زیر استعمال ہے جن کی تاحال واپسی نہیں ہوئی۔ ان گاڑیاں میں ایک ٹیوٹا، فارچونر، ہونڈا سیوک، 4 ہائی لکس، 2 ویگو اور ایک سوزوکی کلٹس شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے سابق وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کے لئے خط بھی لکھا کیا گیا ہے لیکن تاحال سابق وزیر کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق کسی بھی وزیر کو یہ اجازت نہیں کہ وہ 13 سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں لایا جبکہ وزرات جانے کے بعد یہ گاڑیاں متعلق ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنا لازمی ہے۔

ادھر محکمہ ایکسائز کے مطابق سابق نگران صوبائی وزیر ایکسائز منظور آفریدی کے پاس بھی 4 سرکاری لگژری گاڑی زیر استعمال ہے جن میں ایک وی ایٹ، دو پراڈو اور ایک کورولا شامل ہیں۔

ڈی جی ایکسائز اکمل خٹک کے مطابق گاڑیوں کی واپسی کے لیے سابق منسٹر ایکسائز کو خط لکھا گیا ہے لیکن انہوں نے خط کا جواب نہیں دیا۔ سابق وزیر ایکسائز منظور خان آفریدی کے مطابق اس وقت میرے زیر استعمال ایک بھی سرکاری گاڑی موجود نہیں ہے اور ایکسائز کی گاڑیاں جن کے پاس ہیں انہیں ڈھونڈ کر محکمہ ایکسائز کو واپس کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button