سیاست

گورنر خیبر پختونخوا نے نگراں صوبائی کابینہ کی منظوری دے دی

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کی جانب سے صوبائی کابینہ کی تشکیل کی سمری کی منظوری دیدی۔

نگران صوبائی وزرا کی بروز ہفتہ 19 اگست کو گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری ہوگی۔ جہاں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

صوبائی کابینہ میں 9 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہوگا۔

دستاویز کے مطابق سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس (ر) ارشاد قیصر نگران وزیر ہوں گے۔

اس کے علاوہ احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ، سید عامر عبداللہ بھی  نگران وزیر ہوں گے۔

ڈاکٹر ریاض انور اور ڈاکٹر سرفراز علی شاہ وزیراعلیٰ کے مشیر ہوں گے، ظفراللہ خان وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ہوں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button