سیاست

صدر عارف علوی نے نگران وفاقی کابینہ کے اراکین سے حلف لے لیا

نگران وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت عارف علوی نے ارکان سے حلف لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے میں نگران کابینہ کے 18 ارکان نے آج حلف اٹھایا، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف لیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی کابینہ مختصر رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ میں وزیر خارجہ سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی کو لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیر خزانہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین ہوں گی، سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اطلاعات کے طور پر سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی کو چنا گیا ہے جبکہ نگران وزیر برائے آٹی ٹی و ٹیلی کام کے لیے ڈاکٹر عمر سیف کا نام ہے۔

ذرائع کے مطابق انیق احمد کو وزارت مذہبی امور کا قلمدان دیا جائے گا، احمد عرفان اسلم نگران وزیر قانون ہوں گے، مشعال ملک وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ہوں گی، شاہد اشرف تارڑ  پوسٹل سروسز کے نگران وزیر ہوں گے، ڈاکٹر ندیم جان وزیر صحت ہوں گے، جمال شاہ وزیر  ثقافت ہوں گے، مدد علی سندھی،خلیل جارج، محمد سمیع سعید بھی نگران وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کو وزیر دفاع بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button