انجو کے بعد ایک اور غیرملکی خاتون محبت کی خاطر دیر پہنچ گئی
رحمت اللہ سواتی
ایک اور غیرملکی خاتون محبت کی خاطر دیر پہنچ گئی۔ 54 سالہ امریکن خاتون اپنے محبوب پروفیسر ڈاکٹر عباس سکنہ اسنبڑ دیرلوئر سے شادی کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔
ڈی ایس پی چکدرہ بخت جمال کے مطابق پندرہ اگست کو آنے والی امریکن خاتون کو این اوسی نہ ملنے کی وجہ سے دیرلویر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی۔ مذکورہ خاتون پروفیسر ڈاکٹر عباس کے ساتھ ضلع ملاکنڈ میں ایک نجی ہوٹل میں رہائش پذیر ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر عباس اور امریکن خاتون کی دو سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔ امریکن خاتون دیرلویر کے رہائشی ڈاکٹر عباس سے شادی کی خواہشمند ہے۔
پروفسیر ڈاکٹر عباس کی عمرتقریبا 32 سال ہے اور انہوں نے چائنہ سے پی ایچ ڈی کی ہے۔ ادھر سیکورٹی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکن خاتون واپس جانے کو تیار نہیں اور دیرلوئر اپنے دوست پروفیسر ڈاکٹر عباس کے گھر جانا چاہتی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق امریکن خاتون کی تمام سفری دستاویزات درست ہے۔
خیال رہے اس سے قبل انجو نامی لڑکی بھی ہندوستان سے دیر بالا آئی ہے۔ انجو 22 جولائی کو بھارت سے دیربالا ائی تھی۔ انجو اور نصر اللہ کے درمیان سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی جو بعد میں پیار میں تبدیل ہوئی اور وہ نصر اللہ سے ملنے پاکستان کے علاقہ دیر بالا ائی۔
دیربالا انے کے بعد انجو نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرلیا اور اسلامی نام فاطمہ رکھا نصراللہ اور فاطمہ کا نکاح بھی ہوچکا ہے۔