تعلیم

پشاور میں یوم آزادی تقریبات نہ منانے پر پرنسپل سمیت 12 سکول اساتذہ معطل

 

عبد القیوم آفریدی

پشاور کے سرکاری سکولوں میں یوم آزادی کے تقریب کے عدم انعقاد پرپرنسپل اور ہیڈ ماسٹر سمیت 12 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری ایجوکیشن خیبر پختونخوا معتصم بااللہ نے پشاور کے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کیا جہاں پر یوم آزادی کی تقریب نہ منانے پرحارث شہید ہائی سکول کے پرنسپل آفتاب کومعطل کیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سیکرٹری تعلیم نے پرائمری سکول زریاب کالونی کا بھی دورہ کیا جہاں پر ہدایات کے باوجود سکول میں یوم ازادی کے حوالے سے کسی قسم کی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے سکول ہیڈ ٹیچر سمیت 11 اساتذہ کو بھی معطل کردیا گیا۔

سیکرٹری تعلیم نے متعلقہ سکولوں کے عملے کو دور افتادہ علاقوں میں تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔  سیکرٹری تعلیم کے مطابق یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ تمام اضلاع کے افسران کو یوم آزادی تقریبات سے متعلق رپورٹس فوری طور انہیں ارسال کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی۔

واضح رہے کہ یوم آزادی سے پہلے محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں یوم آزادی کی تقریبات منانے کے ہدایات جاری کئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button