سرفراز نواز نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو زیادہ مضبوط قرار دیا
بھارت کے مقابلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم زیادہ مضبوط ہے۔ یہ کہنا ہے پاکستان کے سابق ٹسٹ کرکٹر سرفراز نواز کا۔ اپنے دور کے مشہور فاسٹ بالر سرفراز نواز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے چیف سیلکٹر انضمام الحق نے اچھی ٹیم منتخب کی ہے۔ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ زبردست ہے کیونکہ اگر کوئی کھلاڑٰی فٹنس مسائل سے دوچار ہوگا یا انجری آئے گی تو ہمارے ساتھ متبادل کھلاڑی موجود ہونگے۔
شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں سرفراز نواز نے کہا کہ شاہین آفریدی پاکستان کا اہم ترین باولر ہے وہ غیرمعمولی باولنگ کرتے ہیں خاص کر انکے پہلے 2 اوورز انتہائی خطرناک ہوتے ہیں۔ بیٹسمینوں کے لیے۔ شاہین شاہ آفریدی کی سوئینگ بھی شاندار ہے۔
بھارتی ٹیم کے بارے میں سرفراز نواز نے بتایا کہ آج کل انکی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں ہوتی رہتی ہے جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم کی کمبینشین صحیح نہیں رہی اور مجھے لگتا ہے کہ پاکستان بھارت سے زیادہ مضبوط ٹیم ہے۔ سرفراز نواز نے کہا۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 22 سے 24 اگست تک افغانستان کے خلاف دو ونڈے میچز کھیلے گی جو کہ سری لنکا میں شیڈول ہے جس کے بعد 30 اگست سے ایشیا کپ شروع ہو گا جو کہ 17 ستمبر تک جاری رہے گا۔
اس کے بعد ورلڈ کپ کا میلہ سجے گا جس کے لیے دنیا کی دس کرکٹ ٹیمیں بھارت میں ڈیرے ڈالیں گی۔ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ میگا ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔