سیاست

عمران خان 5 سال کے لیے نااہل قرار

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو  5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو  این اے 45 کُرم سے ڈی نوٹیفائی کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال سزا اور  ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا لہٰذا چیئرمین پی ٹی آئی آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان الیکشن ایکٹ کے سیکشن 167 کے  تحت کرپٹ پریکٹس کے مرتکب پائے گئے۔ انہیں الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ اور الیکشن ایکٹ کی سیکشن 232 کے تحت 5 سال کیلئے نااہل قرار پائے۔

خیال رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا اور وہ وہاں سزا کاٹ رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button