جرائم

علی مسجد خودکش دھماکے کے سہولت کار گرفتار

 

ضلع خیبر علی مسجد خودکش دھماکے کی سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور کے مطابق کاروائی کے دوران ضلع خیبرعلی مسجد میں خودکش حملے میں ملوث سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق پل غاڑہ ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ حساس اداروں کی کوششوں سے سہولت کار اور ان کے دوبیٹوں کو ٹریس کیا۔ گرفتار ملزمان میں دلاور خان اور اس کے دو بیٹے ضابطہ خان و عارف خان شامل ہیں۔

انٹاروگیشن کے دوران مذکورہ بالا ملزمان نے وقوعہ میں سہولت کاری کا اعتراف کیا۔ مبینہ ملزمان کے گھر سلطان خیل سے ایک خود کش جیکٹ، کلاشنکوف و کارتوس اور دیگر اشیاء برآمد کی۔ گرفتار ملزمان سےتفتیش جاری ہے اور مزیدانکشافات متوقع ہیں۔

یاد رہے 25 جولائی کو ضلع خیبر کے علاقے علی مسجد میں خودکش دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 20 جولائی کو باڑہ بازار کے تحصیل کمپاؤنڈ میں واقع پولیس اسٹیشن کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button