جرائم

پشاور : آئس نشے میں مبتلا نوجوان نے پولیس اہلکار کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا

 

آفتاب مہمند 

پشاور کے علاقے مدینہ کالونی میں آئس کے نشے میں مبتلا نوجوان نے چاقو کے وار سے پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا۔ زخمی پولیس اہلکار بلال معمولی زخمی ہو کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

رابطہ کرنے پر تھانہ فقیر آباد پولیس نے ٹی این این کو بتایا کہ تھانہ فقیر آباد کی پولیس مدینہ کالونی میں نارمل گشت پر تھی۔ مدینہ کالونی میں واقعہ محلہ سندو گھڑی جب پولیس پہنچی تو ایسے میں اطلاع ملی کہ ایک گھر میں یہاں جھگڑا ہوا ہے۔ پولیس کو اپنے ذرائع سے یہ بھی اطلاع ملی کہ سندو گھڑی میں ایک نوجوان آئس نشے کا استعمال کرتا ہے تو وہاں پہنچی۔ پہنچنے پر رحمان گل نامی شخص نے برا منایا اور پولیس کیساتھ تکرار کی تاہم پولیس نے انکو بتایا کہ نارمل گشت پولیس کی ذمہ داریوں میں سے ہوتی ہے۔ رحمان گل خود پشاور میں کسی وکیل کے ساتھ منشی ہے۔

ایسے میں پولیس رحمان گل کیساتھ بات چیت کرنے میں مصروف عمل تھی کہ اچانک اسکا بیٹا حمزہ نمودار ہوا جس نے والد کے ساتھ تکرار کی۔ پولیس نے جب حمزہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو گرفتاری سے بچنے کیلئے انہوں نے سپاہی بلال پر چاقو سے وار کیا۔

چاقو کے وار سے بلال زخمی ہو گیا جنکو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انکو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
فقیر آباد پولیس نے مزید بتایا کہ بلال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے فوری کاروائی کرکے ملزم حمزہ کو گرفتار کرکے انکے خلاف دفعہ 334، A2-337، 353 اور دفعہ 334 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

فقیر آباد پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم حمزہ کے آئس کے خرید و فروخت میں بھی ملوث ہونے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم مزید تحقیقات کے بعد اس بات کی تصدیق کیجائے گی۔ اگر حمزہ آئس کے خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا تو تفتیش کا دائرہ کار یقینا بڑھایا جا سکتا ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور انکو قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ قانون ہی کے مطابق ملزم سے نمٹا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button