لائف سٹائل

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا پٹرول پمپس کی بندش کا اعلان

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر خیبر پختونخوا پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر 22 جولائی سے صوبے بھر میں تمام پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے چیئرمین عبدالماجد کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیسوں کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے ساتھ حکومت ہمیں کم مارجن دے رہا ہے جس سے ہماری ضروریات پوری نہیں ہو رہی جبکہ پورے ملک میں سمگل شدہ پٹرول کھلے عام فروخت ہو رہا ہے جس کی وجہ ہماری سیل 30 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت فی لیٹر مارجن 6 روپے ہے جس میں 5 روپے کا اضافہ کرکے 11 روپے فی لیٹر کا مطالبہ ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری گل نواز خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 12 سو سے زائد پٹرول پمپس میں 2 لاکھ تک افراد برسرروزگار ہیں، ہم مزید ایک دن بھی اس طرح کم مارجن پر پٹرول نہیں خرید سکتے اس لیے 22 جولائی سے خیبر سے چترال تک تمام پٹرول پمپس بند رہیں گے۔

ان کے بقول ہم نے وزیراعظم اور وزیر پٹرولیم سے مطالبہ کیا ہے، اخبارات میں اشتہار دئے ہیں کہ ہمارے مطالبات پر سنجیدگی کے ساتھ عمل کیا جائے تاہم اس کے باوجود کسی نے ہماری بات تک نہیں سنی اور ہم نے مجبور ہوکر ہڑتال کی کال دے دی۔

جنرل سیکرٹری کے پی پٹرولیم ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پٹرولیم کی صنعت کو سمگلنگ پٹرول کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہے، غیر قانونی طریقے سے جو پٹرول سمگل ہو رہی ہے اس نے پٹرول پمپس مالکان کو بھی پریشان کیا ہے جبکہ اگر پٹرول کی قیمت کم ہو گی تو ہمارا کاروبار زیادہ ہوگا، ہمیں فائدہ ہے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button