خویشگی لیفٹ ایریگیشن اسکیم سے فصلوں کو پانی نہ ملنے کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاج
سید ندیم مشوانی
نوشہرہ میں مقامی کاشتکاروں نے خویشگی لیفٹ ایریگیشن اسکیم سے فصلوں کو پانی نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مقامی کاشتکاروں کے مطابق نوشہرہ کے علاقے خویشگی پایان ،خویشگی بالا اور چارسدہ کے ملحقہ دیہات کی ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اور فصلوں کو سیلاب کرنے کے لیے دریائے کابل کے پانی پر قائم کیا گیا خویشگی لیفٹ ائریگیشن اسکیم ڈھیری زدداد میں نصب کیا گیا۔ اس اسکیم کا ٹرانسفارمر تین ماہ قبل بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے جل گیا جس کی وجہ سے بروقت فصلوں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہزاروں مقامی کاشکار شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کاشتکار مالی لحاظ سے دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
مقامی کاشکاروں کا کہنا ہے کہ ایریگشن افیسران سے درجنوں ملاقاتیں کی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ سے بھی مذاکرات کئے مگر مسلہ حل نہ ہوسکا۔
آج مقامی کاشکاروں بلدیاتی نمائندگان اور عوام نے مقامی سطح پر احتجاج کیا۔ متاثرہ کاشکاروں نے پہلے چارسدہ نوشہرہ روڈ بلاک کی اس کے بعد نوشہرہ شوبرا چوک پہنچے اور شدید احتجاج کیا حکومت اور محکمہ ایریگیشن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
مظایرین کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے بدقسمتی سے نوشہرہ خویشگی لیفٹ ائریگیشن اسکیم کا ٹراسفارمر تین ماہ سے خراب ہے مگر کوئی کان نہیں در رہا۔
اے سے نوشہرہ اور اے ڈی سی نوشہرہ مس وزیر کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد مشتعل مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا اور روڈ کھول دی۔