لائف سٹائل

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ روس سے تجارتی سامان پاکستان پہنچ گیا

محراب شاہ آفریدی

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ روس سے تجارتی سامان لے کر گاڑیاں براستہ افغانستان پاکستان پہنچ گئیں۔ اس حوالے سے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک رمیز کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹی آئی آر کے معاہدہ سے تجارت مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی۔

پاک افغان طورخم بارڈر پر روس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹ کے تحت 2 گاڑیاں براستہ افغانستان طورخم بارڈر پہنچ گئی ہیں۔

اس موقع پر نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے اونر رمیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے مارچ 2023 میں ماسکو میں ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے تحت آج یہ گاڑیاں آئی ہیں اور اس میں سفید چنا اور دھاگہ ہے۔ اس کے علاوہ مزید آئٹمز بھی آئیں گے۔ یہ پیشرفت پاکستان کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی۔ روس کے ساتھ پاکستان کا دو طرفہ تجارت میں مزید اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ کام سخت ہوتا ہے پھر آسانیاں آئیں گی۔ روس بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ ان سے ہماری حکومت تیل وغیرہ خرید لیتی ہے۔ ان سے ہم پٹرولیم مصنوعات سمیت گندم و دیگر اشیاء بھی خرید سکتے ہیں۔

رمیز نے کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان کے تجارتی معاہدے نیک شگون ہے جس سے کاروبار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ تاجر دونوں طرف سے مختلف آئٹمز کی تجارت کریں گے جس سے پاکستان کا مستقبل روشن ہو گا۔ اور آئندہ ٹریڈ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button