لائف سٹائل

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، پشاور میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے

پشاور میں پاکستان راہ حق پارٹی نے سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس سلسلے میں آج پاکستان راہ حق پارٹی کی جانب سے قاسمی سیکرٹریٹ لنڈی ارباب سے پشاور پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں پارٹی عہدیدارن، کارکنوں اور دیگر افراد نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور bینرز اٹھا رکھتے تھے۔

مظاہرے سے خطاب میں قائد راہ حق محمد ابراہیم قاسمی نے کہا کہ قرآن پاک مسلمانوں کی آخری آسمانی مقدس کتاب اور ریڈ لائن ہے، کفر اور ان کے حواری آئے روز ایسی حرکتیں کرتے رہتے ہیں لیکن افسوس کہ مسلمان حکمران خواب غفلت سے بیدار نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک حکمرانوں کا تعلق ہے تو روز قیامت ان سے بھی پوچھا جائے گا جبکہ عوام کی جانب سے سوشل بائیکاٹ کے ذریعے ان سے بدلہ لیا جاسکتا ہے، عالمی برادری سوئی ہے صرف ایک بیان سے مسئلہ حل نہیں ہوگا سویڈن کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی توہین اگر ملک کے اندر ہو یا با ہر ہم احتجاج کے لیے اٹھیں گے، چارسدہ اور پارا چنار میں بھی قرآن پاک کی توہین کی مذمت کرتے ہیں۔

ادھر تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کی جانب سے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پر پشاور میں احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجیب الرحمان کا کہنا تھا کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر سویڈن میں قرآن پاک کی جو بے حرمتی کی گئی ہے تاجر اتحاد اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی بنا پر سویڈن کی حکومت کا اپنے ملک کے اسلام دشمن عوام کو ایسی حرکت کی اجازت دینے سے تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے ایمان کو للکارا ہے، ہم حکومت پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کئے جائے اور اس بے حرمتی میں حکومتی سطح پر پورے ملک میں ایک روزہ احتجاج کی کال دی جائے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button