جرائم

پشاور میں باپ نے اپنی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پشاور میں باپ نے مبینہ طور پر اپنی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ رحمان بابا پولیس کے مطابق رشید گھڑی کے رہائشی عزت اللہ نامی شخص کی بیوی نے اپنی ہی بیٹی سے مبینہ طور جنسی زیادتی کرنے والے شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کروالی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عزت اللہ اپنی 12 سالہ بیٹی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتا تھا اور بیٹی کی جانب سے منع کرنے پر اسلحہ کے روز پر اپنی ہی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے عزت اللہ کو گرفتار کر لیا ہے تاہم متاثرہ بچی کے میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button