لائف سٹائل

پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

 

پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یکم ذی الحج 19 جون بروز پیر کو ہو گا جبکہ یوم عرفہ 27 جون اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی۔

اب پاکستان میں بھی عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کچھ روز قبل قومی اسمبلی نے پاکستان رویت ہلال کمیٹی کا بل متفقہ طور پر منظور کیا ہے جس کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ کسی بھی نجی کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے اور اعلان کرنے پر پابندی ہوگی۔

جھوٹی شہادت دینے والے بھی گرفت میں آئیں گے،جھوٹی شہادت دینے والوں کو 3سال قید اور 50ہزار جرمانہ کی سزا ملے گی۔ قانون کے مطابق چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی بنائی جائے گی، 16رکنی مرکزی کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی ہوگی۔ بل کے مطابق نجی کمیٹیوں کی جانب سے چاند دیکھنے پر مکمل پابندی ہوگی، قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 5لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button