سیاست

سپریم کورٹ سے نیا قانون منظور، نااہل سیاستدانوں کو اپیل کرنے کا حق مل ہوگیا

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023  کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر بل 2023 کی توثیق کردی اور اب یہ باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔

اس بل کے قانون بننے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف، سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی اور جہانگیر ترین سمیت ان تمام افراد کو اپیل کا حق حاصل ہوگیا ہے جنہیں نااہلی کا سامنا تھا۔

سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ اینڈ آرڈر ایکٹ کے قانون بننےکا انکشاف آج سپریم کورٹ میں پنجاب الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران اس وقت ہوا جب اٹارنی جنرل نے بتایا کہ یہ قانون جمعے سے نافذ العمل ہوچکا ہے، جس پر جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اسی لیے الیکشن کمیشن کے وکیل کے چہرے پر مسکراہٹ آئی ہوئی ہے۔

صدر مملکت نے جمعے کو نئے قانون کی منظوری دی، اب سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین سمیت ماضی میں 184/3 کے تحت نااہل ہونے والوں کو اپیل کا حق مل گیا۔

نئے قانون کے تحت 184/3کے تحت فیصلوں پر 60 دن میں نظر ثانی اپیلیں داخل کی جاسکیں گی، نئے قانون کے مطابق اپیل فیصلہ دینے والے بینچ سے بڑا بینچ سنے گا۔

نئے قانون کے تحت نظر ثانی کی درخواست کا دائرہ کار  اب اپیل جیسا ہی ہو گا، ماضی میں فیصلے پر نظرثانی کی درخواست وہی بینچ سنتا تھا جس نے وہ فیصلہ دیا ہوتا تھا۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button