سیاست

9 مئی واقعات: انصاف لائرز فورم کا جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

عثمان دانش

پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء ونگ انصاف لائرز فورم نے 9 اور 10 مئی واقعات کی انکوائری کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس کی سماعت 31 مئی کو ہوگی۔

درخواست میں انصاف لائرز فورم کے عہدیداروں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ جج کی سربراہی میں ریٹائرڈ پولیس آفسیر اور ماہرین پر مشتمل جے آئی ٹی 9 مئی کے واقعات کی انکوائری کرتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کریں تاکہ واقعات میں ملوث افراد کی نشاہدہی ہوسکیں۔

انصاف لائرز فورم نے سینئر قانون دان قاضی انور ایڈوکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

انصاف لائرز فورم کے رہنما اور سپریم کورٹ کے وکیل شاہ فیصل اتمانخیل نے بتایا کہ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ  9 اور 10 مئی کو ریڈیو پاکستان، چاغی یادگار، مردان، صوابی اور سوات میں جو واقعات رونما ہوئے ان کی شفاف انکوائری کی جائے۔

ان کے مطابق ان واقعات میں مظاہرین کے ساتھ کچھ ایسے شرپسند شامل ہوگئے تھے جہنوں نے قومی املاک کو نقصان پہنچایا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ان عناصر کی نشاہدہی ہوجائے۔

شاہ فیصل اتمانخیل ایڈوکیٹ نے بتایا کہ احتجاج کے دوران جو ہلاکتیں ہوئی ان کی بھی انکوائری ہونی چاہئے تاکہ معلوم ہوسکے کہ کیسے پرامن شہریوں کو بے دردی سے مارا گیا جبکہ جے آئی ٹی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ورکرز کے گھروں پر ‘ غیرقانونی چھاپوں اور چادر و چار دیواری کی پامالی’ کی بھی تحقیقات کریں۔

ان کا مطالبہ ہے کہ اس کا بھی جائزہ لیا جائے کہ اس دن پولیس اور سکیورٹی اداروں نے کیا کردار ادا کیا تھا، جب مظاہرین قومی املاک کو نقصان پہنچا رہے تھے تب پولیس نے انہیں کیوں نہیں روکا، مظاہرین وہاں کیسے پہنچے؟

درخواست میں یہ موقف بھی اپنایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنان غائب ہے، ان کے گھر والوں کو کوئی نہیں بتا رہا کہ وہ کہا ہے، کیوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اس کا بھی جائزہ لیا جائے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button