جرائم

لوئر دیر میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا غیرت کے نام پر قتل

 

لوئر دیر میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور اس کو شوہر کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ ملزم اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ گاڑی میں نادرا آفس تیمرگرہ جارہا تھا کہ موقع پاتے ہی دنووں پر فائرنگ کی جس سے دونوں جان بحق ہوگئے۔ لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے ان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ تھانہ تیمرگرہ کے ایس ایچ او عمران خان نے دوہرے قتل کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نصیر ولد غلام ربانی ساکن چنار کوٹ میدان کا رہائشی ہے۔ ان کی بہن مسماۃ حسنیٰ اور ان کے قریبی رشتہ دار مقتول آمان اللہ ولد بہادر خان ساکن کس معیار نے 2021 میں مبینہ طور پسند کی شادی کی تھی۔

اس حوالے سے عمائدین علاقہ نے فریقین کے درمیان راضی نامہ کی بھی کوشش کی تھی لیکن ناکام ہوگئی تھی جبکہ ملزم کو اپنی بہن کی پسند کی شادی کا رنج تھا۔ آج بروز جمعرات ملزم اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ شناختی کارڈ بنوانے کے لئے ایک ہی گاڑی میں تیمرگرہ نادرا آفس جا رہا تھا کہ اس دوران ملزم نصیر نے فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماۃ حسنیٰ اور بہنوئی آمان اللہ کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول دونوں پھوپھی زاد بھائی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button