جرائم

ایبٹ آباد میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی سمیت چار افراد قتل

ایبٹ آباد میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت چار افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ یونین کونسل پٹن کے گاٶں لڑی پنوٹہ میں ملزم جغفر نے گھریلو جھگڑے پر مشتعل ہو کر اپنے اہلخانہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملزم کی بیوی صائمہ، سالی ارم، کرن اور سالہ ذیشان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے محمد علی نامی شخص زخمی ہوا ہے، واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لینے کے ساتھ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں لگائی گئی ہے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button