لائف سٹائل

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث 4 افراد جاں بحق، آسمانی بجلی گرنے سے 70 بکریاں ہلاک

آفتاب مہمند

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث رونما ہونے والے حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد مال مویشی ہلاک ہوگئیں۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث لکی مروت میں 3 جبکہ شانگلہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جن میں خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہیں، حادثات میں 2 افراد بھی زخمی ہوئے جن کو علاج کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

ادھر مردان کے تحصیل رستم میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث پہاڑوں میں موجود 70 کے قریب بکریاں ہلاک ہوگیئں۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ گزشتہ روز رستم کے نواحی علاقے تنور نامی گاؤں میں پیش آیا ہے جس میں تین رہائشیوں کے بکریاں ہلاک ہوگئیں ہیں۔ متاثرین کے مطابق بکریاں ہلاک ہونے سے انہیں 15 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے عیدالاضحیٰ کے لئے بکریوں کو پالا تھا اور یہی ان کا ذریعہ معاش تھا۔

متاثرین نے ضلعی انتظامیہ و صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کا سارا اثاثہ چلا گیا ہے لہذا ان کو مالی طور پر سپورٹ کیا جائے۔

دوسری جانب طوفانی بارش اور ژالہ باری کے باعث صوبے کے کئی پہاڑی اور میدانی علاقوں میں گندم کی کھڑی فصلوں، پھلوں کے باغات اور سبزیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ اسی طرح مختلف حادثات میں درجنوں مکانات بھی متاثر ہوگئے ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک اور محکمہ زراعت حکام سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ فصلوں، باغات کو پہنچنے والے  نقصان اور مال مویشی کی ہلاکت کے بارے تمام تر تفصیلات اکھٹا کرکے مجموعی طور پر نقصانات کا تخمینہ لگایا جاسکے گا۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اسی سلسلے میں پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے تمام اضلاع کے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button