خیبرپختونخوا میں بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصل کو شدید نقصان
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری نے گندم کی کھڑی فصل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس وقت پشاور، چارسدہ، مردان، خیبر اور صوبے کے باقی اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور کئی جگہوں پر ژالہ باری بھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے گندم کی کٹائی اور تریشر کے عمل کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مزید بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب صوبے میں متوقع گرج چمک کے ساتھ بارشوں، ژالہ باری اور لینڈسلائیڈنگ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے محکمہ ریلیف کی ہدایات پر صوبے کے تمام ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کوخصوصی ہدایات جاری کی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے مراسلے میں کہا ہے کہ کسان اپنی سرگرمیوں کے لیے مناسب انتظام کریں کیونکہ تیز ہواؤں/ژالہ باری سے فصلوں (خاص طور پر گندم) کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حساس بالائی علاقوں میں مسافروں/سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو پیشگی الرٹس اور ایڈوائزری کی ترسیل کو وسیع پیمانے پریقینی بنایا جائے اور ساتھ میں لوگوں کو پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔ صورت حال کی مکمل نگرانی کے لیے روایتی طور پر حساس مقامات پر مقامی کمیونٹیز کو ساتھ شامل کریں اور جلد از جلد فیڈ بیک میکانزم قائم کریں۔
کھڑی فصلوں اور مویشیوں پر پڑنے والے منفی اثرات کے بارے میں کسانوں اور مویشیوں/بھیڑوں کے چرواہوں کے لیے مناسب آگاہی کو یقینی بنائیں۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ اس بارشوں کے اس سپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں۔ بارش سے کئی علاقوں میں فلیش فلڈ کا بھی خطرہ ہے