جرائم

شمالی وزیرستان میں مسلح نقاب پوش بینک سے ایک کروڑ روپے لے اڑے

شمالی وزیرستان میں واقع میرانشاہ بازار میں مسلح نقاب پوشوں نے بینک لوٹ لیا، اور مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے تک کی رقم لے اڑے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈکیتی پاکستان مارکیٹ میرانشاہ کے قریب واقع نجی بینک میں ہوئی، ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مسلح نقاب پوش فیلڈر گاڑی میں آئے تھے۔

بینک منیجر فیاض علی شاہ 3 نقاب پوش بینک کے اندر اچانک داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا کر تقریباً ایک کروڑ روپے لوٹے اور فرار ہوگئے۔

ڈی پی او شمالی وزیرستان سلیم ریاض کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے، بہت جلد ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button